Untold Story

1,650.00

اَن کہی کہانی
خونی تقسیم ، پاک بھارت جنگ، آپریشن جبرالٹر

Untold Story by BM Cool
خونی تقسیم ، پاک بھارت جنگ، آپریشن جبرالٹر، چین وار ، اندرونی سیاست اورعسکری مشکلات
لیفٹیننٹ جنرل بی ۔ ایم کول بھارتی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف تھے ۔ یہ کتاب ان کی سوانح عمری ہے جو انھوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد تین سال کے عرصے میں مکمل کی ، اس آپ بیتی میں بہت سے تاریخی واقعات ہیں۔ تقسیم سے پہلے کے واقعات لکھتے ہوئے وہ بھگت سنگھ کے اسمبلی میں حملے کا واقعہ بھی بیان کرتے ہیں، کیونکہ انقلابی جوش وجذبہ رکھنے کی وجہ سے وہ خود بھی اس وقت وہاں موجود تھے ، جب بھگت سنگھ کو پھانسی دی گئی تو وہ تب بھی جیل کے باہر موجود تھے ، یوں لڑکپن میں ہی ان میں ملک وقوم کے لئے جذبہ نمایاں نظر آتا ہے ، پھر والد کی وفات کے بعد انھیں کیا مشکلات پیش آئیں اور فوج میں بھرتی ہونے کی روداد بھی دلگیر کرنے والی ہے ۔
سب سے اہم وہ پہلو ہیں جو وہ فوج کے اہم عہدے پر پہنچنے کے بعد بیان کرتے ہیں ، اس میں تقسیم برصغیر کے واقعات ، بھارتی فوج کے مسائل ، چین کے ساتھ جنگ ، آپریشن جبرالٹر اور پاک بھارت جنگ بہت اہم ہیں کیونکہ لوگ ان کے پس پردہ حقائق جاننا چاہتے ہیں ۔ ملکی سیاست کس طرح فوج اور دوسرے امور پر اثر انداز ہوتی ہے اور نوکری کے دوران کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان پہلوؤں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے ۔
مصنف کہتے ہیں کہ وہ اندرونی ریشہ دوانیاں بہت پہلے بیان کر دینا چاہتے تھے مگر انھیں بہت سے حلقوں کی طرف سے روکا جاتا تھا کہ ابھی اس کا مناسب وقت نہیں۔ بہت اہم کتاب ہے کیونکہ اس سے ناصرف بھارتی فوج اور سیاست پر روشنی پڑتی ہے بلکہ یہ ایک تاریخی ماخذ بھی ہے جسے حوالہ جات کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ مجلد کتاب کو خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔

* Rs.150 Flat Delivery Charges on Orders below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers & Orders of Rs.1500, Select Free Delivery upon checkout

Quick Order Form