تاریخ خانہ کعبہ(زمانہ قدیم سے حال تک )
جب حضرت آدم علیہ السلام کوزمین پر بھیجا گیا توانہوں نے اللہ سے درخواست کی کہ زمین پر اپنا ایک عبادت خانہ بنادیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل ؑ کوزمین پر بھیجا اور کہا کہ جس جگہ کی نشاندہی یہ کریں وہاں عبادت گھر تعمیر کیا جائے۔ حضرت جبرائیل ؑنے اپنا پر زمین پر مارا تو ساتویں زمین تک بنیاد پڑگئی۔جسے ملائکہ نے پانچ پہاڑوں کی زمین سے بھرا تو حضرت آدمؑ طواف کرنے لگے۔مختلف ادوار میں کئی بار کعبہ کومنہدم اور تعمیر کیا گیا۔سیلاب اور طوفان بھی اس کا کچھ نہ بگاڑسکے اور حجراسود سمیت اس کی تمام نشانیاں آج بھی اسی طرح اپنی جگہ موجود ہیں۔موجودہ خانہ کعبہ بہت جدید شکل اختیار کرچکا ہے۔تاہم اس کتاب کی انفرادیت یہی ہے کہ اس میں خانہ کعبہ کی مکمل قدیم اور جدید تاریخ تفصیلاً بیان کردی گئی ہے تاکہ تشنگی نہ رہے۔
Reviews
There are no reviews yet.