تاریخ غلاف کعبہ
(تفصیلی حالات، تاریخی واقعات کے ساتھ)
ہر مسلمان کا دل مکہ معظمہ وکعبہ کی جانب فطری طور پر مائل ہے۔وہاں کے شجرہ میں ایک ایسی مقناطیسی قوت موجود ہے جومسلمانوں کے قلوب کوجذب کرتی رہتی ہے لیکن افسوس کہ کعبہ اور اس کے غلاف کی تاریخ پر کوئی کتاب نہیںہے۔ اس کتاب کے مستند ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اس کے اقتباسات سلطان عبدالعزیز ابن عبدالرحمن آل فیصل ابن سعود کے حکم پر مکہ معظمہ میں غلاف کعبہ کی تیاری کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب میں پڑھ کر سنائے جاتے رہے ہیں۔اس منفرد اور دلچسپ کتاب کی صحت کی نسبت صرف اس قدر عرض کردینا کافی ہے کہ اس میں وہی کچھ لکھا گیا ہے جومصنف نے قدیم عربی اور فارسی کتابوں میں پڑھا،معتبر لوگوں سے سنا اور چشم عبرت سے دیکھا۔یہ دلچسپ اور تاریخی اہمیت کی حامل کتا ب اُردو میں پہلی بار منظر عام پر آرہی ہے ۔
Reviews
There are no reviews yet.