مقدمات آزادی
انگریزوں کا اس خطے سے چلے جانا ایک معجزے کے علاوہ ان عظیم انقلابی راہنمائوں کی جودجہد کا نتیجہ تھا جو انہوں نے ملک کی آزادی کے لیے کی ۔ انگریزوں کے خلاف کچھ لوگوں نے آئینی اصلاحات کے ذریعے آزادی کی کوششیں کیں اور کچھ ایسے بھی جانباز تھے جنہوں نے آزادی کے لیے انتظار کی بجائے صدائے اجتجاج کے ساتھ ہتھیار اٹھا لئے، ایسے سرفروشوں کو حکومت برطانیہ نے یا تو گولی سے اڑا دیا یا بنا مقدمہ چلائے ملک بدر کر دیا ۔ آزادی کی اس جدو جہد کو کچلنےکے لئے ظلم و تشدد اور کالے قوانین بروئے کار لائے گئے لیکن یہ جدو جہد نہ رک سکی۔ اس کتاب میں آپ کو ایسے ہی بے شمار کردار نظر آئیں گے جنہوں نے ملک کی جنگ آزادی میں انتہائی دلیری کے ساتھ اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔اس کتاب میں تاریخ کے ایسے کرداروں کے مقدمات کو سامنے لایا گیا ہے جنہیں ہر آزادی کا متوالہ پسند بھی کرتا ہے اور انہیں پڑھنا بھی چاہتا ہے۔ بہادر شاہ ظفر سے لے کر مہاتما گاندھی اوربھگت سنگھ تک ایسے بے شمار کردار آپ کو اس کتاب میں نظر آئیں گے جو اپنی دلیرانہ جدوجہد کی بدولت تاریخ کی ایک ایسی ولولہ انگیز داستان بن گئے جس کی مثال تحریک آزادی کی تاریخ میں نہیں ملتی۔
Reviews
There are no reviews yet.