تہمینہ درانی پاکستان کے سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے منیجنگ ڈائریکٹر شاکر اللہ درانی کی بیٹی ہیں۔ ان کی پہلی کتاب مائی فیوڈل لارڈ جس کا اردو ترجمہ مینڈا سائیں کے نام سے ہوا ہے۔اس کتاب نے پاکستان میں تہلکہ مچادیا۔تہمینہ درانی کی یہ کتاب ان کی سابق گورنرپنجاب غلام مصطفی کھر سے شادی کی توہین آمیز اور دردناک کہانی اور مردوں کے معاشرے میں غلبہ کے بارے میں ہے۔ تہمینہ درانی نے بعد میں پنجاب کے سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے شادی کر لی۔تہمینہ درانی کو فرانس کی حکومت نے سرکاری شاہی اعزاز سے نوازا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.