لارنس آف عریبیا | ان سائیڈ را | دنیا کے بڑے جاسوس سکینڈلز (3 books Set)

2,000.00

  1. اردو میں انٹیلی جنس موضوعات پر تین بہترین کتابیں
    جاسوسی کے دائو پیچ، خفیہ آپریشنز، انٹیلی جینس ایجنسیوں کی جنگیں
    1: لارنس آف عریبیا
    اسلامی خلافت کے خاتمے اورسلطنت عثمانیہ کیخلاف عربوں کی بغاوت کے مرکزی کردارمشہور برطانوی جاسوس کی سوانح عمری
    2:دنیا کے بڑے جاسوس سکینڈلز
    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو اور دنیا بھر کے جاسوسوں کی انٹیلی جنس آپریشنز کے راز
    3: ان سائیڈ را
    بھارتی خفیہ ایجنسی کی سازشوں ، ناکامیوں اور ہولناکیوں پر پہلی مستند ترین کتاب

تفصیل کتب
لارنس آف عریبیا
دنیا کی تاریخ ایسی بے شمار شخصیات سے بھری پڑی ہے جن کا نام ان کے سیاہ اعمال کے باعث لوگوں کو یاد رہے گا ۔لارنس ایک ایسا ہی جاسوس تھا جس نے ’’عربوں کی عظیم بغاوت‘‘ میں حصہ لیاجس کے نتیجے میں ترکی سلطنت عثمانیہ کے ٹکڑے ہو گئے اور عرب مملکت کا قیام وجود میں آیا۔ لارنس آف عریبیا کا نام اتنا مشہور ہے کہ ہر مشہور آدمی کی طرح لارنس کے ساتھ بھی بیسوں افسانوی کارنامے منسوب ہو چکے ہیں ۔اس ایک آدمی نے تن تنہا اپنی فوج کے لئے ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے کہ ایسے کارنامے پوری منظم فوج سے بھی انجام نہ پاتے، یہ انہی سازشوں کی داستان ہے۔

  1. …………..
    اِن سائیڈ را
    بھارتی خفیہ ایجنسی کی سازشیں ، ناکامیاں اور ہولناکیاںبڑی مشہور ہیں ۔’’ را ‘‘ کو قائم کرنے کا خیال کیوں اور کیسے آیا ؟ ’’ را ‘‘ کی جاسوسی کا طریقہ کا ر کیا ہے؟ بھرتی کیسے ہوتی ہے ؟ سٹرکچر کیا ہے ؟ ’’ را ‘‘ کے دفاتر کہاں ہیں ؟ پاکستان میں اس کے ایجنٹ کون ہیں ؟ ’’ را ‘‘ کے کامیاب اور ناکام آپریشنز کون سے ہیں ؟ اندرون ملک و بیرون ملک اس کی سرگرمیاں اور ٹاسک کیا ہیں ؟ مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور بنگلہ دیش آپریشن کی تمام تفصیلات پہلی بار بے نقاب کی گئی ہیں۔
    …………..
    دنیا کے بڑے جاسوس سکینڈل
    جاسوسی کی دنیا کے کچھ سکینڈلز نے ان دنوں خفیہ ایجنسیوں کی تاریخ میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ان میں سے ایک کلبھوشن یادو بھی ہے جسے پاکستان سے گرفتار کیاگیا تھا۔اس کے علاوہ مادھوری گپتا بھی ایسی ہی جاسوس تھیں جو اسلام اآباد کے بھارتی سفارت خانے میں تعینات تھیں۔پاکستانی ایجنسیوں نے تخریب کاری کرنے والے ان بھارتی جاسوسوں کو کیسے پکڑا ؟یہ اس کتاب کا اہم موضوع ہے۔ اس کے علاوہ یہ کتاب دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں میں چھپے ایجنٹوں کی کہانیاں،وطن سے محبت ، غداری اور جان دینے والے گمنام سپاہیوں کی جاسوسی زندگی کے ایسے راز سامنے لاتی ہیں جو کبھی سامنے نہیں آ سکے۔