ڈونگری سے دوبئی
انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کی مافیا پر حکمرانی اورجرائم کی دنیا کے ناقابلِ یقین حقائق
ڈونگری سے دوبئی ایل بیسٹ سیلر کتاب ہے جو اب تک لاکھوں کی تعداد میں شائع ہو کر فروخت ہو چکی ہے۔ یہ کتاب انڈر ورلڈ کی دلچسپ اور سنسنی خیر داستان ہے ۔ اس کتاب میں جاسوسوں کا میلہ کے نام سے ایک باب میں دائود ابراہیم کی بیٹی کی پاکستانی کرکٹر جاوید میاں داد کے بیٹے سے شادی کا احوال ہے جو دوبئی کے سب سے بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی توجہ کا مرکز تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ دنیا میں جاسوسوں کا اتنا بڑا اجتماع کبھی نہیں ہوا تھا۔ سب دائود ابراہیم کو دیکھنے ، ملنے اور مارنے آئےتھے۔بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے اپنا منصوبہ بنایا تھا ، سی آئی اے، موساد، را، آئی ایس آئی، ایم آئی 6اور کے جی بی سمیت سب اپنا کھیل ، کھیل رہے تھے لیکن دائود ابراہیم کی منصوبہ بندی تک دنیا کی کوئی خفیہ ایجنسی نہ پہنچ پا ئی۔ پورا احوال کتاب میں پڑھیں ۔یہ معلومات سے بھر پور دلچسپ کتاب ہے جس کے جیتے جاگتے کردار آپ کو ہر جگہ نظر آ ئیں گے۔
کتاب کے مصنف ایس حسین زیدی دنیا کے معروف صحافی ہیں جنہوں نے ایک لمبے عرصے تک کرائم رپورٹنگ کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے بھی بڑی موثر رپورٹنگ کی۔ انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں جن میں ڈونگری ٹو دوبئی نے سب سےزیادہ شہرت حاصل کی۔ ان کی ہر کتاب پر فلم بنی تاہم یہ کتاب دائود ابراہیم کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے کہ وہ کس طرح گلی کے ایک ٹھگ سے عالمی سطح کا مجرم بنا اور ایسے گروہ کا سرغنہ قرار دیا گیا جس نے زبردست دہشت پھیلا رکھی تھی ۔ ’’ ڈونگری ٹو دوبئی ‘‘ میں دائود ابراہیم کے ان ساتھیوں کے بارے میں بھی بہت کچھ بتایا گیا ہے جنہوں نے دائود ابراہیم کی نشوونما اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ ان افراد میں حاجی مستان ، کریم لالہ ، یاشو دادا ، وردا راجن اور مدا لائر کا نام لیا جا سکتا ہے ۔’’ مافیا ‘‘ کیا ہے اور ایسے مافیا کیسے وجود میں آتے ہیں اس کے بارے میں ایس حسین زیدی نے بڑی عرق ریزی کی ہے ۔
Dongri Sa Dubai
₨1,500.00 ₨1,350.00
by S Hussain Zaidi
* Rs.150 Flat Delivery Charges on Orders below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers & Orders of Rs.1500, Select Free Delivery upon checkout
Categories: Current Affairs, Politics
Be the first to review “Dongri Sa Dubai” Cancel reply
Related products
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Reviews
There are no reviews yet.