اسلامی تاریخ کے 10بڑے فاتح
اسلامی تاریخ کے بڑے فاتحین کی زندگی اور اُن کےفتوحات کے بے مثال کارنامے
فاتح مکہ محمد ﷺ ، حضرت ابو عبیدہ ا بن ا لجرّاح ؓ،حضرت عمرو بن عاص ؓ،حضرت سعد بن وقاص ؓ،طارق بن زیاد،محمد بن قاسم،سلطان محمود غزنوی،سلطان صلاح ا لدّین ایّوبی،سلطان شہاب ا لدین غو ری اورسلطان محمد فاتح کی منفرد سوانح عمری
یہ اسلامی تاریخ کے عظیم ترین جرنیل تھے۔ لیکن ان میں سے کچھ جرنیلوں کی موت اسلامی خلافت پر بد نما داغ ہے۔عہد خلافت میں ہی ان نامور فاتحین کو مختلف الزامات لگا کر قتل کر دیا گیا۔ محمد بن قاسم ، موسیٰ بن نصیر اور طارق بن زیاد،خلیفہ سلیمان سے عبد لملک کے عہد خلافت میں ، مختلف اوقات میں ، مختلف طریقے سے قتل کیے گئے۔ مثلاََ محمد بن قاسم کو عراق میں لا کر قید کیا گیا،جہاں عراق کے گورنر صالح بن عبدالرحمن نے اپنے بھائی آدم کے انتقام میں جو خارجی تھا اور حجاج نے اسے قتل کیا تھا، محمد بن قاسم کو طرح طرح کی تکالیف پہنچا کر مروادیا۔موسیٰ بن نصیر پر روپے پیسے کی خرد برد کا الزام لگایا گیا،اُسے دھوپ میں کھڑ اکیا گیا اور کئی لاکھ روپے کاتاوان ادا کرنے کی سزادی گئی،جسے وہ ادا نہ کرسکا اور اسی صدمے میں دنیا سے چل بسا اور کچھ ایسا ہی معاملہ طارق بن زیاد کے ساتھ بھی پیش آیا۔
یہ قصے کہانیاں نہیں بلکہ حقیقت ہے کیونکہ اس تاریخ کو چھپایا جاتا رہاہے۔
Reviews
There are no reviews yet.