انٹرنیشنل بیسٹ سیلر کتاب کا اردو ترجمہ
محمد بن سلمان | MBS
سعودی عرب ر ولی عہد کی طاقت کا عروج
ایک ایسی کتاب جسے آپ فراموش نہیں کر سکیں گے
آج کا سعودی عرب وہ نہیں جو پہلے تھا ۔ اب سب کچھ بدل چکا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ایک نیا سعودی عرب وجود میں آرہا ہے ۔ بادشاہت آمریت میں بدل رہی ہے۔یمن جنگ ساگا، قطر سے قطع تعلقی کا معاملہ، لبنانی وزیراعظم کا اغوا، امریکا سے گہرے تعلقات، اسرائیل کے ساتھ عجیب و غریب قسم کے نئے تعلقات، پرانی بندشیں ٹوٹنا، تمام قدیم روایات کا راتوں رات غائب ہونا، السعود خاندان تتر بتر ہونا، خواتین کے لیے حیرت انگیز نئی سہولیات، نوجوان سعودیوں کی زندگیاں آسان ہونا، کچھ کی شدید تنگ بھی ہو جانا، بین الاقوامی طور پر اسلام کی تبلیغ کا بجٹ اب کہیں اور لگنا، کیا کیا داستانیں ہیں۔ سعودی انٹیلی جنس وارز، نئی اقسام کے بین الاقوامی تعلقات، بدعنوانی کریک ڈاؤن، رشتے دار شہزادو ں اور ، ولید بن طلال کی گرفتاری۔یہ سب کچھ اس کتاب میں موجود ہے۔ پوری کتاب السعود خاندان کے آغاز کو بنیاد بنا کر ، حقائق سے لبریز داستان ہے۔ مستقبل قریب میں اگر آپ پاکستان میں نئے حالات دیکھیں تو اُن کے تانے بانے بھی اِسی کتاب میں بیان ہوئے ہیں۔
…………………..
مسلمان ممالک میں سعودی عرب کی اہمیت ایسے ہی ہے جیسے آسمان کے ستاروں میں ماہتاب کی ۔ کیونکہ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ سعودی عرب میں ہیں ۔ اسی لئے پوری دنیا میں سعودی عرب کو اہم مقام حاصل ہے ۔یہ کتاب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زندگی کے بارے میں لکھی گئی مگر مصنف نے ان کی زندگی پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ السعود خاندان کے اس خطے میں عروج کو بھی بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے سلطنت عثمانیہ سے الگ ریاست بنانے میں انھیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مذہبی رہنما شیخ محمد ابن عبدالوہاب کی مدد سے انھوں نے کیسے عروج حاصل کیا اور سعودی عرب میں بسنے والے قبائل کو کیسے اپنے زیر نگیں کیا۔انیسیویں صدی عیسوی میں جب سلطنت عثمانیہ کا شیرازہ بکھرا تو شاہ عبدالعزیز کو اپنی ریاست وسیع اور مضبوط کرنے کا موقع ملا ، صحیح معنوں میں کامرانیوں کے دروازے اس وقت کھلے جب یہاں سے تیل کے سرچشمے دریافت ہوئے۔
موجودہ شاہ سلمان روایت پرست ہونے کے باوجود جدید خیالات کے مالک ہیں انھوں نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کی تربیت جدید خطوط پر کی اور جیسے ہی وہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہوا ، اسے حکومتی نظم و نسق میں اہم عہدے اور بے پناہ اختیارات تفویض کر دیئے ۔اپنے جدید خیالات کی وجہ سے محمد سلمان سعودی عرب کو بدل رہا ہے، سعودی عرب کی قدامت پسندی کو بدلنا کچھ آسان نہیں ہے مگر بے پناہ اختیارات اور طاقت کی وجہ سے اس کے لئے سب کچھ آسان ہو گیا ہے ۔وہ جو چاہتا ہے کر گزرتا ہے اور اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو خاموش کر دیتا ہے ۔ مصنف کو محمد بن سلمان کے حوالے سے مواد اکٹھا کرنے میں سالہا سال لگے کیونکہ اس کی زندگی کے بارے میں چیدہ چیدہ مختلف رسالوں اور اخبارات میں شائع ہوتا رہتا تھا اس کے علاوہ کوئی خاص زریعہ نہ تھا اس کے لئے مصنف کو سعودی عرب میں بھی کافی وقت گزارنا پڑا ۔
انتہائی شاندار کتاب ہے ، سعودی عرب کے بدلتے حالات کے بارے میں جاننے کے لئے ضرور مطالعہ کرنا چاہیے ، خاص طور پر محمد بن سلمان کے بارے میں اتنا مواد ایک جگہ اکٹھا کہیں اور نہیں مل سکتا
Review Daily Express
……………..
Reviews
There are no reviews yet.