“ہمایوں نامہ” ظہیر الدین محمد بابر کی بیٹی گلبدن بیگم کی تصنیف ہے، یہ مغلیہ خاندان اور خاص طور سے ہمایوں کے زمانے کے حالات پر ایک اہم کتاب ہے، جس میں بابر کی “تزک بابری” سے بھی مدد لی گئی ہے، کتاب میں اس زمانے کے سیاسی سماجی اور مغلیہ خاندان کے حالات بہت سادہ اور دل نشین انداز میں بیان کئے ہیں۔ یہ کتاب اکبر کی فرمائش پر لکھی گئی تھی، اصل کتاب فارسی میں ہے، جس کا ترجمہ رشید اختر ندوی نے عام استفادہ کے لئے سلیس اردو زبان میں کیا ہے۔ ایک فاضلہ انگریز خاتون اینٹ ایس بیورج نے اس دل چسپ نادر کتاب کا ترجمہ انگریزی زبان میں بھی کیا ہے۔ اس کتاب کا قلمی نسخہ لندن میوزیم میں موجود ہے جس پر شاہ جہاں کے دستخط بھی ہیں۔
Sale!
Humaiyo Nama
₨450.00
by Gulbadeen Begum
* Rs.150 Flat Delivery Charges on Orders below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers & Orders of Rs.1500, Select Free Delivery upon checkout
Reviews
There are no reviews yet.