اسٹیبلشمنٹ کیا ہے؟ جمہوریت کیا ہے؟

1,300.00

دو ایسی کتابوں کا سیٹ جن کا مطالعہ آپ کیلئے ناگزیر ہے.

اسٹیبلشمنٹ کیا ہے؟اس میں کون لوگ شامل ہیں ؟ ایک انتہائی اہم ترین اور حساس موضوع ہے جس پر کھل کر کم ہی لکھا جاتا ہے۔گذشتہ چند سالوں میں اسٹیبلشمنٹ کا تذکرہ اتنی شد ومد سے ہوا ہے کہ اب عام آدمی کو بھی اس لفظ سے آگاہی ہو چکی ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ تو بے جا نہیں ہو گا کہ ریاست کے اصل اختیارات اور حکومت کا حقیقی اقتدار درحقیقت اسٹیبلشمنٹ ہی کے پاس ہوتا ہے۔ وہ جس کو چاہیں ہیرو بنا دیں اور جس کو چاہیں زیرو…….آخر اسٹیبلشمنٹ کیا ہے؟ اس کا اتنا واویلا کیوں کیا جاتا ہے؟ اسٹیبلشمنٹ کےجتنے چاہے مطلب نکالے جا سکتے ہیں، جتنی چاہے تعریفیںکی جا سکتی ہیں لیکن یہ ایک ایسا بڑا موضوع ہے جس کا احاطہ ممکن نہیں۔ ہمارے ہاں اس پر لکھا بھی کم ہی گیا ہے۔چونکہ اس موضوع مواد کی کمی ہے ، اس لئےیہی عوامل اس کتاب کے سامنے لانے کا سبب بنے تا کہ عوام کو اس بابت حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔
چونکہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاست دانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے اس لیے اسٹیبلشمنٹ کی جمہوریت میں دلچسپی بھی کسی اچنبے کی بات نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ہی سیاست اور جمہوریت کو کنٹرول کرتی ہے۔یہ دونوں کتابیں اس موضوع پر آپ کو نہ صرف تمام حقائق سے باخبر کریں گی بلکہ ایسے تمام سوالوں کے جواب بھی دیں گی جو آپ کے ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ سب سے اہم بات کہ آپ اسٹیبلشمنٹ، سیاست اور جمہوریت کی بابت سب کچھ جان لیں گے۔

* Rs.150 Flat Delivery Charges on Orders below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers & Orders of Rs.1500, Select Free Delivery upon checkout

Quick Order Form