پیغمبر
اس کے الفاظ دل کو چھو لیتے ہیں ، روح کی گہرائیوں میں اتر جاتے ہیں ، وہ بولتا ہے تو جانے والے پلٹ پڑتے ہیں ، آنکھیں جھپکنا بھول جاتے ہیں ، منہ کھولے ہونقوں کی طرح اس کی طرف دیکھے جاتے ہیں ، اس کی باتیں سنتے چلے جاتے ہیں، وہ استعارے کی زبان بولتا ہے ، راز کھولتا ہے ، وہ خلیل جبران ہے جو لبنان کی ایک بستی میں پیدا ہوئے۔
حالات بدلے تو اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے امریکہ چلے گئے ، یہ ان کا لڑکپن کا دور تھا ، انھوں نے فنون لطیفہ کا علم حاصل کیا ، سکول میں ان کا تعارف بوسٹن کے مشہور فنکار، مصور اور ناشر فریڈ ہالینڈ ڈے سے ہوا جنھوں نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا ۔ جب ان کے فن پاروں کی نمائش ہوئی تو دنیا ان کی طرف متوجہ ہو گئی ۔
تب ہی انھوں نے ادب کا سفر بھی شروع کیا ۔ انھوں نے اپنے دل کی بات نظم اور نثر دونوں میں بیان کی ہے ان کی پہلی کتاب ’ دی میڈ مین‘ تھی ، وہ اپنی تحاریر میں روحانی اصطلاحات کا بہت استعمال کرتے ہیں ۔
زیر تبصرہ ’ دی پرافٹ‘ ان کی سب سے مشہور کتاب ہے۔ اس کتاب سے وہ عالمی سطح پر مشہور ہوئے ، یہ کتاب تاریخ کی سب سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہونے والی اور اس دور کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا اعزاز رکھتی ہے جس کا سو زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے ، ساٹھ کی دہائی میں یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب بن گئی ۔ یہ زندگی کے تمام پہلوؤں کی کہانی سناتی ہے ۔
خلیل جبران کے اقوال بھی بہت مشہور ہیں ، انھوں نے ان کے ذریعے ایسے پہلوؤں کی طرف توجہ دلائی جو عام لوگوں کی نظر سے اوجھل تھے ۔ جیسے کہتے ہیں :
اگر تمھارا دل آتش فشاں ہے تو تم اس سے پھول کھلنے کی تمنا کیسے کر سکتے ہو ؟
خود محبت بھی اپنی گہرائی کا احساس نہیں کر پاتی جب تک وہ جدائی کا دکھ نہیں سہتی ۔
تم جہاں سے چاہو زمین کھود لو ، خزانہ تمہیں ضرور مل جائے گا مگر شرط یہ ہے کہ زمین کامیابی کے یقین کے ساتھ کھودو ۔انتہائی شاندار کتاب ہے ، ضرور مطالعہ کرنا چاہیے ۔ مجلد کتاب کو شاندار ٹائٹل کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔
The Prophet
₨650.00 ₨585.00
مصنف: خلیل جبران، ترجمہ : قاضی عبدالغفار
* Rs.150 Flat Delivery Charges on Orders below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers & Orders of Rs.1500, Select Free Delivery upon checkout
Category: New Arrivals
Be the first to review “The Prophet” Cancel reply
Related products
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Reviews
There are no reviews yet.